اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ملک میں بڑا طوفان برپا کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اس عمل سے عمران خان اور ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان مقبولیت کے زعم میں مبتلا ہیں، وہ ہوش سے کام لیں۔