مریم اورنگزیب

عمران صاحب آپ روئیں، پٹیں یا چیخیں، آپ کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے   پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ روئیں، پٹیں یا چیخیں، آپ کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب  نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں عمران صاحب آپ اور چیئرمین نیب کو ہونا چاہیے جو پونے چار سال قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بنی گالہ میں دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر انقلاب نہیں آتا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎چار سال عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے نے پہلے غیرملکی سازش پر قوم کو گمراہ کرنے کی سازش کی اور اب نیب قوانین پر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ‎عمران صاحب پھر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے انہوں نے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ناحق قید کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے