جاوید لطیف

عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی ہوئی تو یہ غلامی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے آج نہیں تو کل ملاقات ہو جائے گی، عمران خان کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔ مذاکرات جب کسی دباؤ یا این آر او کے لیے ہوں گے تونیتجہ خیز نہیں ہوں گے، عالمی قوتوں کی جانب سے دباؤ ہے کوئی مانے یا نہ مانے، میں تو بڑا کلیئر ہوں، پاکستان کے اندر مداخلت ہورہی ہے۔

رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں ایک لابنگ فرم کی خدمات لی گئی ہیں ، اگر عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی ہوگی تو یہ غلامی ہوگی، قوم یہ غلامی قبول نہیں کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے پریشر کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے