احسن اقبال

عمران خان کو منفی سیاست ترک کرنی چاہیے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے  سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں منفی سیاست ترک کرنی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے جہاں اتنی غلطیوں کا اعتراف کیا ہے وہاں یہ بھی تسلیم کرلیں کہ انہوں نے اسمبلی چھوڑ کر غلطی کی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیوں میں واپس آئیں اور انتخابی اصلاحات کے پیکیج پر کام کریں، تاکہ اگلے انتخابات میں تنازع پیدا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کم از کم 10 سال کا استحکام چاہیے، سیاست میں 20 ٹوئنٹی ترک کرکے ٹیسٹ کرکٹ والا ٹمپرامنٹ اپنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے