ناصر حسین شاہ

عمران خان کو سوائے اقتدار کے کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں، سید ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سوائے اقتدار کے کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں ویسے تو بڑی مسخریاں ہوئی ہیں لیکن عمران نیازی جیسی بڑی سیاسی مسخری کی مثال نہیں ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے عمران نیازی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل عسکری قیادت نے پارلیمینٹ کو اہم قومی امور پر اعتماد میں لیا لیکن  عمران نیازی نہیں آئے۔ عمران خان کا نہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں سوائے اقتدار کے کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں ہے۔

واضح  رہے کہ وزیر بلدیات سندھ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران  نیازی سیاسی عمل کے بجائے  نیوٹرل کی طرف اقتدار حاصل کرنے کیلئے منت سماجت کر رہا ہے۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ  یہ اتحادیوں کی شرافت ہے کہ عمران نیازی جیل کے بجائے بنی گالا میں بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے