فیاض الحسن چوہان

عمران خان کو تباہ کرنے والوں نے بھاگنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگایا۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور (پاک صحافت) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تباہ کرنے والوں نے بھاگنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگایا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کے مشیروں نے خراب کیا ہے، آڈیو میسجز کر کے عمران خان کو سمجھایا تھا جبکہ عامر ڈوگر نے بھی خان صاحب کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اسمبلی مت توڑیں۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری جیسے لوگوں نے خان صاحب کو تباہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان زوم پر میٹنگ کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے کہتے تھے کہ سائفر سے متعلق اور امریکہ کے خلاف بات نہیں کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے