حافظ حمداللہ

عمران خان پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے خطرہ ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ آج قومی قیادت نے قوم کو متفقہ اور غیرمتنازع آرمی چیف دیا۔ سینیارٹی کی بنیاد پر جو تعیناتی ہوئی اس پر حکومتی اتحاد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تقرری کا فیصلہ سینیارٹی کی بنیاد پر ہوا جو خوش آئند ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ ایک اور خوش آئند بات ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت بھی نام پر متفق ہے۔ تقرری سے متعلق فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہونا بھی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نااہل اور نالائق ہیں۔ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو متنازع بنایا، ان کی وجہ سے پورا ملک ہیجان میں مبتلا ہے، عمران خان ملک میں افراتفری چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے