اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان میں بھارتی ایجنڈا پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا ایجنڈا عمران خان پورا کررہا ہے، دفاعی ادارے میں بھی دراڑ ڈال رہا ہے، اس کا ایک ہی مشن ہے کہ ایٹمی پروگرام کمزور ہو، ہم اس کا نقاب اتاریں گے۔ عمران خان کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کسی اور یا کسی مٹی کا کیا وفادار ہوگا، یہ اپنے خون کا وفادار نہیں، امریکہ سے بھی معافی مانگ رہا ہے اور پنڈی والوں سے بھی، بیگم صاحبہ کی ٹیپ لیک ہونے پر آج حواس باختہ ہے۔