کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی ناہلی کی وجہ سے اس وقت پاکستان کے بچے بچے کو مقروض بنایا ہے اور ملک کا مستقبل داو پر لگا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی ہے اور ملکی معیشت قرضوں پر چلا کر آئندہ نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ اپنی نااہلی سے واقف ہونے کے باوجود عمران خان نے صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کردیا۔ وزیراعظم صاحب! معاشی ترقی کے دعوے کرنے سے قبل ایک تنخواہ دار عام آدمی کے گھر کے حالات کی خبر لیں جہاں مہنگائی نے قیامت ڈھادی ہے۔