شیری رحمان

عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ انہوں نے حکومت کے سامنے بحرانوں کا سمندر چھوڑا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان  نے کہا ہے کہ عمران خان نے اب خود تسلیم کر لیا ہے کہ انہوں نے حکومت کے سامنے بحرانوں کا سمندر چھوڑا ہے۔شیری رحمان نے کہا ہے کہ 1 کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے 60 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان  نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  مہنگائی 4 سے 13 فیصد اور ترقی کی شرح کو منفی پر لے کر جانے والے جلسوں میں اب معیشت پر لیکچر دے رہے، 20 کلو آٹے کی تھیلہ 1100 اور چینی فی کلو 90 روپے پر چھوڑنے والے کہتے ہیں ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں عمران خان کہتے تھے مجھے ٹیم اچھی نہیں ملی، اب کہتے ہیں مجھے نکال کر میری ٹیم کے کام پر پانی پھیر دیا گیا۔شیری رحمان نے کہا ہے کہ آپ نے کام کیا ہوتا تو حکومت میں رہتے ہوئے اپنے حلقوں میں جانے سے نا ڈرتے، آپ کی اور آپ کی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا حساب عوام آپ سے انتخابات میں لینگے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے