شیری رحمان

عمران خان نے الیکشن کمیشن کو جھوٹا بیان حلفی دیا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو جھوٹا بیان حلفی دیا، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ8 سال بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا اور جرم ثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پردباؤ ڈالا جاتا تھا کہ بات باہرنہ نکلے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں، جانتے بوجھتے عارف نقوی سے فنڈز وصول کیے گئے، ممنوعہ ذرائع سے عطیات اور فنڈز موصول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے