رانا ثناءاللہ

عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کے لیے ہر وقت تیار ہے، اب ان کا کام ملکی سالمیت کو داو پر لگانا اور ریاستی اداروں کے خلاف زبان درازی کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 20 میں سے 16 نشستیں جیت جائے گی۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے، قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی تقریروں میں کوئی خطرے کی بات نہیں۔ مزاحمت کا ووٹ عمران خان اور ان کے فراڈیوں کے ساتھ نہیں ہوگا جو آج پھر سلیکٹ ہونے کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں شاہ محمود قریشی جو مرضی کرلیں وہ الیکشن کے دن ایک بجے ہار کر گھر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے