رانا ثناء اللہ

عمران خان ملک میں بدتمیزی کا کلچرمتعارف کرا رہے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں بدتمیزی کا کلچرمتعارف کرا رہے ہیں، وہ پوری قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ  اس طرح کی چیزوں کوروکنے کے لیے قائد نوازشریف کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کے ساتھ ملک، قوم اورحکومت کودرپیش موجودہ صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ گزشتہ چارسالوں کے دوران جو گند پھیلایا گیا اس حوالے سے حکومت کو لیڈرشپ سے جو پالیسی لائن درکار تھی، اس پر تفصیلی بات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے بطورپارٹی لیڈر جو وژن دیا ہے، اس پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کرعمل درآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چارسالوں میں ملک اورمعیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، سیاسی روایات کو پامال کیا گیا۔ میاں نوازشریف نے بطور لیڈر ہماری بہتر طریقے سے رہنمائی کی، ان کی رہنمائی میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر اہم اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے