لالہ موسی (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم عمران خان سے حکومت واپس نہ لیتے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی عروج پر تھی، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کیا، عمران خان کی وجہ سے پاکستان کے دوست ممالک ناراض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، عمران خان نے اپنے دور میں سی پیک منصوبے کو زیرالتوا رکھا، عمران خان سیاست میں جھوٹ، گال اور بدتمیزی کا کلچر لے کرآئے، عمران خان اداروں کیخلاف باتیں کررہے ہیں۔