اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ عمران نیازی جتنی ہٹ دھرمی کریں گے اتنے ہی زیادہ خوار و ذلیل ہوں گے۔ تحریک عدم اعتماد قبل از وقت کامیاب ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید کے نام ای سی ایل پر رکھے۔ گورنر سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے ان کی کابینہ تحلیل ہو چکی ہے۔ سابق وزیراعظم کی کابینہ کے وزراء اور معاونین کو ملک سے بھاگنے نہ دیا جائے۔ سندھ ہاوس پر حملہ آوروں کو زبردستی رہا کرانے پر شہباز گل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے۔