اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کب کے ہارچکے ہیں، وہ صرف چاہتے ہیں کہ کسی بہانے سے انتشار اور فساد پھیلایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں اگر ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ تحریک انصاف کے 500 سے زائد فسادی پنجاب پہنچائے گئے ہیں، حلقے سے باہر کے پولنگ ایجنٹ لگانے کی درخواست اسی سازش کا حصہ تھی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن ہارچکے ہیں اور اب عوام سے لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر، علی محمد خان، مراد سعید ان فسادیوں کو شیلٹر دے رہے ہیں، اگر غنڈہ گردی کرائی گئی تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔