عظمی بخاری

عمران اور پنکی پیرنی کا نکاح عدت میں ہوا تھا، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خاور مانیکا نے واضح کردیا ہے کہ عمران خان اور پنکی پیرنی کا نکاح عدت میں ہوا تھا، زرتاج گل، کنول شوزب مریم نواز سے متعلق بات پر بہت خوشیاں منا رہی تھیں، اب گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگی ہے تو سب کو تپش محسوس ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری نے کہا کہ خاور مانیکا کی باتوں کا چیئرمین پی ٹی آئی یا پنکی پیرنی کو پتا ہوگا، ان کی شادی عدت میں ہی ہوئی تھی۔ مریم نواز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی گئی، یہ لوگ بچی کے ایفی ڈیوٹ سمیت کیا کیا جھوٹ چھپائیں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ذلت کا باعث ہیں ، لوگوں کو شکل نہ دکھائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قندیل بلوچ نے بھی موت سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور پنکی سے متعلق بات کی تھی ۔جس شخص کو دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کا بہت شوق تھا اب اسکے گھر کو آگ لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے