فیصل کریم کنڈی

علی امین گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ گورنر کے پی کے

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی نہ دیں، طرز تکلم درست کریں ورنہ انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا پر قبضے کر نے دھمکی مت دو ،گنڈاپور کو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکے دکھائیں ،میں گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا جانتا ہوں، میں وزیراعلی کے پی کے کو سڑکوں پر گھسیٹوں گا ۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے گورنر راج سے نہیں بلکہ گورنر کی ذات سے خوفزدہ ہیں، ہمیں گورنرراج لگانے کا کوئی شوق نہیں بلکہ ان کو چاہیے کہ یہ گیدڑ بھبکیوں کے بجائے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں ، جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہيں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی اپنے لب و لہجے میں شائستگی پیدا کرنے کی کوشش کریں ،علی امین گنڈاپور اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو ان کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا، میں وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا ہم نے عوام کو ڈیلیور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے