ترجمان پاک فوج

عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج کی قوم کو یوم آزادی کے جشن کی مبارک باد۔۔۔ خیال رہے کہ میجر جنرل بابر افتخار نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ پاکستان زندہ باد،عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی ، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے