شاہد خاقان عباسی

عدلیہ نے نواز شریف کے ساتھ بہت ناانصافی کی، شاہد خاقان عباسی

کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدلیہ نے نواز شریف کے ساتھ بہت ناانصافی کی، جوڈیشیری بھی ان فیصلوں کو دیکھے جن کے اثرات ملک پر پڑے، ان کے فیصلوں کے اثرات کا نتیجہ آج بھی بھگتنا پڑ رہا ہے، عدلیہ بھی ان فیصلوں کو دیکھے جن کے اثرات ملک پر پڑے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور لشکری رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حقائق بہت تلخ ہیں، حقائق وہ نہیں جوٹی وی پر دکھائے جاتے ہیں یا اخبار میں بتائے جاتے ہیں، آج سیاست ایک دوسرے کو گالی دینے اور الزامات لگانے کا نام ہے، یہ سیاست ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے۔ ملک کو درپیش مسائل کا حل آئین میں موجود ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا آئین ناکام ہے یا ہم نے خود اسے ناکام کیا، ہمیں سیاسی سیٹ اپ کا رخ تبدیل کر کے عوامی مسائل تک لے کر آنا ہے، الیکشن جب ہوں گے ہم جس جماعت میں ہیں وہیں سے الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے