اسلام آباد (پاک صحافت) عدالت نے فوج کے خلاف بغاوت پر لوگوں کو اکسانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے شہباز گل کے خلاف افواج پاکستان کے خلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے اور نادرا نے شہباز گل کی پراپرٹیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی
شہباز گل کی جانب سے سیشن عدالت میں سماعت روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگانے کی درخواستیں بھی دائر کی گئی۔ انہوں نے نے بیماری کی وجہ بتا کر ویڈیولنک پر حاضری لگانے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کردیں اور عدم حاضری پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔