الیکشن کمیشن

عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کا غیرملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے والے سے غیرملکی ذرائع ابلاغ اور مبصرین کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور اس حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے فوری بعد دعوت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مبصرین اور میڈیا نمائندوں کو خصوصی سکیورٹی فیچرز کارڈ جاری کرے گا اور انہیں پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی رسائی دی جائے گی۔ مبصرین ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی تیاری کا جائزہ بھی لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے