اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی حکومت نے طارق فاطمی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طارق فاطمی کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وہ وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے رابطہ کاری ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے طارق فاطمی کی تعیناتی کی منظور دی اور ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
واضح رہے کہ طارق فاطمی کو اس سے قبل بھی موجودہ حکومت میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر کیا گیا تھا تاہم اگلے ہی روز ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ طارق فاطمی سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھی معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔