اسلام آباد (پاک صحافت) صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورانِ ملاقات صدر مملکت اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا۔
دونوں کے درمیان رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
Short Link
Copied