آصف زرداری اردوگان

صدر زرداری اور ترکیہ کے ہم منصب میں رابطہ، رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری اور ترکیہ کے ہم منصب میں رابطہ ہوا ہے جس دوران صدر مملکت نے رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی ترک صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں انھوں نے ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی صدر آصف زرداری اور ترکیہ کے ہم منصب نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے ترکیہ صدر کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔ رجب طیب اردوان اور ترکیہ عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے