25.2 C
Pakistan
اتوار, مئی 16, 2021

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ شاہد خاقان عباس

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں نااہل حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ جس کی واضح مثال گزشتہ روز رونما ہونے والے پرتشدد واقعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں رونما ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات ہر پاکستانی شہری کے لئے باعث تشویش و پریشانی ہے۔ حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہے اور حالیہ پرتشدد واقعات میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا ناموس رسالت ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے، کوئی بھی مسلمان ناموس رسالت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

18 − 5 =

Latest Articles