لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شبہاز نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا، حمزہ شبہاز نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے لئے شریف خاندان کی ملکیتی شوگر ملز سے چینی 70 روپے کلو پر فروخت کی جائے گی۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے دیگر شوگر ملز کو بھی چینی 70 روپے فی کلو پر فروخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شبہاز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے لئے شریف خاندان کی ملکیتی شوگر ملز سے چینی 70 روپے کلو پر فروخت کی جائے گی دیگر تمام شوگر ملز کو بھی چینی اسی قیمت پر بیچنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ دیگر اقدامات سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی فعال کر دی گئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے لئے دن رات کام جاری ہے۔ خیال رہے کہ عوام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خدمات کو سراہا جارہا ہے۔