اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی گرفتاری پر ایک شخص انسانی حقوق کا شور مچا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں نے 9 مئی کو حساس تنصیبات اور ملکی املاک پر حملے کیے، 9 مئی بلیک ڈے ہے، انہوں نے سکول اور ہسپتال جلائے، ریڈیو پاکستان کو جلایا، یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ اس نے عدالت نہیں جانا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ اس نے 190 ملین پاؤنڈ کا جواب نہیں دینا۔ تحریک انصاف پر پابندی کی باتیں اس کے چیئرمین کی وجہ سے ہورہی ہے، یہ جو کر رہا ہے وہ ملک دشمن کرتے ہیں، یہ ہر مرتبہ کی گئی سازش میں بے نقاب ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر، اسپورٹس، یوتھ کے لیے بڑا پروگرام متعارف کروایا جارہا ہے، کسانوں کو بڑا پیکیج دیا گیا ہے، کسان پیکیج کی دوسری قسط آرہی ہے۔