نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے مناظر قابل افسوس تھے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے مناظر قابل افسوس ہیں جن کی کوئی بھی تعریف نہیں کر سکتا، شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس لیے ہوا ہے کہ وہ مزاحمت کر رہے تھے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ جب کوئی بھی ملزم مزاحمت کرتا ہے تو پولیس ایسے ہی پیش آتی ہے، یہ فرق نہیں ہوتا ہے کہ کون سابق وزیر خارجہ ہے اور کون ایک عام شہری ہے، خود پی ٹی آئی کہتی ہے کہ عام شہری سے جو سلوک ہوتا ہے ہمارے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ پولیس شاہ محمود قریشی صاحب کو گرفتار کرنے آئی تھی اس پر وہ باوقار طریقے سے ان کے ساتھ چلے جاتے تو یہ نوبت ہی نہ آتی، ہم بھی پی ٹی آئی کے دور میں گرفتار ہوتے رہے ہیں، ہم نے آگے بڑھ کر خود کو پیش کیا ہے۔