بہاولپور (پاک صحافت) بہاولپورمیں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کا نیٹ ورک ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق نشاندہی کے لیے لے جاتے ہوئے ہلاک دہشت گردوں کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔