(پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 9 اور 10 اکتوبر کو کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 9 اکتوبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج ہلاک ہوئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن حیل میں 10 اکتوبر کو آپریشن کے دوران مزید 2 خوارجی ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کیلئے کلیرنس جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔