باجوڑ (پاک صحافت) باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین ملک دشمن واصل جہنم ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر باجوڑ کے علاقے قلعہ عنایت میں گذشتہ روز آپریشن کیا۔ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائر کھول دیا، جوابی فائرنگ میں تین ملک دشمن مارے گئے جن میں انتہائی مطلوب کمانڈر شفیع بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Short Link
Copied