رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی کا صدر عارف علوی سے استعفیٰ کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے چند روز قبل فلسطینی ہم منصب سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کی پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ون اسٹیٹ حل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر ون اسٹیٹ پالیسی تو پاکستان کی کبھی بھی نہیں رہی۔ اس پر نگراں وزیر خارجہ جیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کی فلسطین کے مسئلے پر پوزیشن دو ریاستی حل کی رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے بیان کے بعد ہمیں وضاحت جاری کرنا پڑی، اُس وضاحت کو عالمی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوا م متحدہ (یو این) بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

آج 10 دہشتگردوں کا خاتمہ ہوا، اس ناسور کو جلد جڑ سے ختم کیا جائے گا، وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 10 دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے