شرجیل میمن

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزی کیساتھ جاری ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کا فوکس ہے کہ پانی کو نکالا جائے، 7 لاکھ لیٹر سے زائد پانی کی بوتلیں متاثرین میں تقسیم کی جاچکی ہیں، پینے کے صاف پانی کے لیے آر او پلانٹ لگائے جارہے ہیں، حکومت سندھ ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کا پہلا مرحلہ ریلیف دوسرا بحالی ہے، جن متاثرین کے گھر مکمل تباہ ہوئے حکومت ان سب کو دوبارہ تعمیر کرکے دے گی، جب تک متاثرین گھروں تک نہیں جاتے ریلیف کا کام جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صرف دعوے نہیں کررہی ماضی میں بھی کام کرکے دکھایا ہے، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ آج بھی متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں، ایک جگہ جگہ پر جاکر کمی کوتاہی کو دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے