احسن اقبال

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں خوراک اور دیگر اشیاء کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں خوراک اور دیگر اشیاء کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں خصوصاً سندھ اور بلوچستان میں پانی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فورم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خوراک، طبی وسائل کی دستیابی پر گفتگو کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے سپلائی کے راستے کھولنے کیلئے این 5 کی بحالی یقینی بنائے۔ سندھ اور بلوچستان کے حکام بدستور زیر آب علاقوں سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کو غذائی اشیاء بشمول بچوں کے دودھ اور اناج کی اشد ضرورت ہے۔ موسم سرما شروع ہوتے ہی ایک بڑی آبادی کو پناہ گاہوں اور خیمے کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے