راجہ ریاض

سیاہ عدالتی فیصلے کے ذریعے آج ملک میں خون خرابے، انتشار کی بنیاد رکھی گئی۔ راجہ ریاض

اسلام آباد  (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ سیاہ عدالتی فیصلے کے ذریعے آج ملک میں خون خرابے، انتشار کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سیاہ فیصلہ دیا، فل کورٹ کی بجائے ضد پر مبنی فیصلہ دیا گیا، آج اتنے سال گزرنے کے باوجود قانون پر عمل نہیں کر رہے، بدقسمتی سے ہٹ دھرمی کی گئی فل کورٹ بنچ نہیں بنایا گیا۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی بات نہیں سنی گئی، لاڈلے کو نوازا گیا، لاڈلے نے 4 سال تک ملک کو تباہ کیا، آج ایک ایسا فیصلہ آجاتا کہ ہم فل کورٹ بنانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں خون خرابے، انتشار کی بنیاد رکھی گئی، عمران خان نے اس انتشار کی بنیاد رکھی آج خوش ہوں گے، جن ججز نے فیصلہ لکھا ان کے بارے میں تاریخ کبھی نہ کبھی ضرور لکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے