آصف زرداری

سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کا لیڈر کہتا ہے کہ اس کی بندوق کی نالی پر میں ہوں، عمران خان شکاری بھی ہیں، کرکٹر بھی ہیں اور کیا کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی 100 فیصد قدر میں کمی ہوئی، سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ہماری پارٹی کے کئی اسٹوڈنٹس ان کے پاس ہیں جو واپس آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آصف علی زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کرتا ہوں کہ وقت ضائع نہ کریں اور ووٹ کرائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مارکیٹ 700 پوائنٹس اوپر گئی، ووٹ، ووٹ اور صرف ووٹ کی درخواست کر رہا ہوں۔ سابق صدر نے کہا کہ نہیں چاہتا اسپیکر کے خلاف بھی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ جائیں، پاکستان کی بہتری کیلئے ووٹ کی اجازت دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی اکثریت کھونے کے بعد انہیں سازش کا خیال آیا، اگر امریکا میں7 مارچ ہے تو پاکستان میں8 مارچ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سازش 7 یا8 مارچ سے پہلے ہورہی تھی تواسی وقت بولنا چاہیے تھا، یہ لوگ خان صاحب کے نہیں اپنے بارے میں سوچ رہے ہیں، عدالت کا حکم مانیں پہلے ووٹنگ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے