قمر زمان کائرہ

سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر جاری رکھیں گے، کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مالیاتی امور سے متعلق اجلاس اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے حکام نے بجٹس سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایات پر گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کا بجٹ پچھلے سال کے برابرمختص کردیا ہے۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے اہم ترین خطے ہیں، سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ان دونوں علاقوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے بجٹس پر کٹ لگائے گئے ہیں، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے دونوں خطوں کے بجٹ کو گزشتہ سال کے لیول پر مختص رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آؤٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے