شازیہ مری

سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ آپس کی لڑائی چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دیں۔ شازیہ مری

لاہور (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ آپس کی لڑائی چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے لاہور کے کوٹ لکھپت میں پارٹی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کل بھی الیکشن کے لیے تیار تھی اور آج بھی الیکشن کے لیے تیار ہے۔ ہماری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ ہی مطالبہ تھا کہ ملک میں جلد از جلد الیکشن ہو۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان بھی جواب دینا جانتے ہیں لیکن ہم اپنے کارکنوں کو بدتمیزی نہیں سکھاتے۔ نگراں حکومت ستلج کے سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کرے، حکومت کو یاد کراتے ہیں آپ کی ذمہ داری بڑے بڑے فیصلہ کرنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پیٹرول 332 روپے ہے تو اس سے غریب کی کمر ٹوٹ گئی ہے، نگراں حکومت کو سوچنا چاہیے، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے کیا حال ہو رہا ہے۔ نگراں حکومت کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے بھی کوئی حکمت عملی بنانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے