شاہد خاقان عباسی

سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح ہے۔ سپریم کورٹ کا کام نہیں کہ آئین تبدیل کرے۔ تمام اداروں کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیان پڑھ لیں اس کے بعد بات کریں، میں نے کہا نظام کی خرابی ہے جس سے 20 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کوئی بھی ہو نظام کی وجہ سے ایسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے کچھ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کی نیت ٹھیک نہیں، جب نیت ٹھیک نہ ہو تو مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے