تعلیمی ادارے

سندھ میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 9ویں اور اس سے اوپر کی کلاسز کل سے شروع ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ صوبے میں پیر سے دوکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ  بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کروانا ہوگا، 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس کے دواران ساحل سمندر بیچ اور سی ویو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیلون بھی ایس او پیز کےتحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق آؤٹ ڈور ڈائنگ کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے