کورونا ویکسینیشن

سندھ میں اسکول اور دکان کھولنے کے لئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں اسکول یا دکان کھولنے کے لئے ویکسینیشن کو  لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسکول کھولنا ہے تو تمام اساتذہ کو ویکسین لگانا ضروری ہے، اسی طرح  اگر کوئی دکاندار دکان کھولنا چاہتا ہے تو اسے بھی ویکسین لگوانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ماس ویکسی نیشن ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔  اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم سب کو ویکسی نیشن کرانی چاہیئے، یہ ہم سب کے فائدے کی چیز ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےخطاب کے دوران مزید کہا کہ ویکسی نیشن کرائیں تاکہ ہم دوبارہ نارمل زندگی کی طرف آ سکیں، ہم ریڈ لسٹ میں اس لیئے ہیں کہ ہمارے یہاں ویکسی نیشن نہیں ہوئی، فرنٹ لائن ورکرز نے جس طرح کام کیا ہے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے آخر میں یہ بھی کہا کہ جو سرکاری ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کی تنخواہیں روک لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے