مارکیٹیں

سندھ بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری

کراچی (پاک صحافت) توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے سندھ بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام کاروباری مراکز، شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شادی ہال رات ساڑھے 10 بجے بند ہوں گے اور شادی بیاہ کے تمام پروگرامز بھی رات ساڑھے دس بجے ہی ختم کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے ہوٹل، ریسٹورنٹ، کافی شاپ بھی رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ پابندیاں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ صوبے بھر کے میڈیکل اسٹور، فارمیسی، پیٹرول پمپ، بیکری اور دودھ کی دکانیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ اسپتال کی حدود میں قائم میڈیکل اسٹور پر بھی پابندی اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے