جاوید لطیف

سب جانتے ہیں نواز شریف کو کس نے نااہل کرایا اور بھٹو کو کس نے پھانسی دی، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں نواز شریف کو کس نے نااہل کرایا اور ذوالفقار علی بھٹو کو کس نے پھانسی دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 2014ء سے شروع ہونے والا جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ 9 مئی کو آ کر تھما، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ مجھے 9 مئی کی ویڈیو دکھائیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے جلاؤ گھیراو کے واقعات پر آنکھیں بند کر رکھی تھیں، موصوف کا اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کی معیشت اور معاشرت تباہ کی، موصوف غیرملکی طاقتوں کو مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اس سوچ کو پروان چڑھایا جارہا ہے کہ 9 مئی ہوا ہے یا نہیں، آج ایک بار پھر سے دہشت گردی کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزراء کو 2 لاکھ تنخواہ، 1500 سی سی گاڑی، 400 لیٹر پیٹرول ملتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے