8 C
Pakistan
منگل, نومبر 30, 2021

سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب آڈیو درست قرار، فرانزک رپورٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب آڈیو فرانزک رپورٹ میں درست قرار دے دی گئی۔  خیال رہے کہ ملٹی میڈیا فرانزک میں مہارت رکھنے والے امریکی ادارے گیرٹ ڈسکوری نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کی صداقت اور درُستی کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کی صداقت کی تصدیق ہوگئی، فارنزک کے ماہر امریکی ادارے نے اسے درست قرار دیدیا۔ جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو سامنے لانے والے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم فیکٹ فوکس نے اس حوالے سے بیان جاری کردیا۔ یاد رہے کہ گیرٹ ڈسکوری کے پاس سرکردہ ماہرین کی ٹیم ہے، جس کے پاس امریکی عدالتوں کے سامنے شواہد پیش کرنے، ان کا تجزیہ کرنے اور عدالتی گواہی کا طویل تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ تجزیاتی فرم نے آڈیو کا اسپیکٹروگرام ملاحظہ کیا اور گواہی دی کہ آڈیو میں ایک لمحے کا بھی رخنہ موجود نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسپیکٹوگرام میں کوئی رخنہ ہوتا تو وہاں اسپیکٹروگرام میں سیاہ رنگ کا خلا موجود ہوتا۔اسپیکٹروگرام میں سیاہ رنگ کا کوئی خلا نظر نہیں آیا،تاہم  آڈیو کے شروع اور آخر میں سیاہ خلا یہ نشان دہی کرتا ہے کہ آڈیو کہاں سے شروع اور کہاں پر ختم ہوئی۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

three × 5 =

Latest Articles