ممنون حسین

سابق صدر ممنون حسین نوازشریف کے بااعتماد اور نظریاتی ساتھی تھے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق صدر ممنون حسین نواز شریف کے بااعتماد اور نظریاتی ساتھی تھے۔ مرحوم سیاسی جدوجہد کے ایک باب تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہاز شریف نے پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے محبت کرنے والی صاحب کردار شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ملک و قوم کے لیے سابق صدر ممنون حسین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یاد رہے کہ صدر ممنون حسین طویل مدت سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وہ گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ سابق صدر کے انتقال پر پاکستان کی مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے