پی ٹی آئی

سابق سینئر وزیر کے بھائی کا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امجد اقبال نے کہا ہے کہ وہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی نے جو راستہ اختیار کیا وہ ملک کی ترقی کے مخالف تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، پی ٹی آئی کے کردار کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتا ہوں۔

امجد اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

نوازشریف کے خلاف بنائے گئے مقدمات سازش کا حصہ تھے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف بنائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے