خواجہ سعد رفیق

ریلوے کے انتظامی امور کو ڈیجیٹائز کرنے کا خواب پورا ہونے کو ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کے انتظامی و مالی امور کو ڈیجیٹائز کرنے کا خواب پورا ہونے کو ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ریلوے کے امور کی ادائیگی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان ریلوے کو مینول سے ڈیجیٹائز کرنا نہایت ضروری تھا جبکہ ای آر پی کے استعمال سے کام میں جدت، شفافیت اور براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہوسکے گی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو جدید سہولیات مہیا کرنے کے لئے اس نظام کی اشد ضرورت تھی، ای آر پی سسٹمز کے ذریعے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ وسائل کا ستعمال بھی کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بدولت پاکستان ریلویز کو بہتر فیصلہ سازی کرنے کا موقع ملے گا اور ریلوے کی آپریشنل کارگردگی میں بہتری آئیگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے