توفیق بٹ

رہنما ن لیگ کیخلاف درج ایف آئی آر جھوٹی نکلی

گجرانوالہ (پاک صحافت) رہنما ن لیگ کے خلاف چند روز قبل درج ہونے والی ایف آئی آر کا ڈراپ ہوگیا ہے جس کے بعد مدعی مقدمہ نے خود ہی وقوعہ سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف درج ایف آئی آر جھوٹی نکلی جس کے بعد پولیس نے انہیں بے گناہ قرار دے کر ایف آئی آر خارج کردی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ مقدمہ قابل اخراج ہے، پولیس تفتیش کے مطابق وقوعہ ثابت نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ نے جی ٹی روڈ پر ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ کے معاملے میں تنقید کی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے توفیق بٹ کے خلاف پی ایچ اے ملازمین سے پودے چھیننے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے