رؤف حسن کے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔ وزیر داخلہ بلوچستان

میر ضیاءاللہ لانگو

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ نفرت کی سیاست کرنے والے ملک کے وفا دار نہیں ہوسکتے۔

ضیاء لانگو کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں نفرت، انتشار کے بجائے ملک کا سوچے، رؤف حسن اور سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے